ترکی کا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز 19 مئی کو ترکی پہنچ جائے گا: فاتح دونمیز
انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں نیشنل ٹیکنالوجیز ان دی پیٹرولیم انڈسٹری (PEMT'22) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
1827521

وزیر توانائی اور قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز 19 مئی کو ترکی پہنچ جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں نیشنل ٹیکنالوجیز ان دی پیٹرولیم انڈسٹری (PEMT'22) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز 19 مئی کو ترکی پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فاتح، یاوز اور قانونی ڈرلنگ بحری جہازوں کے بعد یہ ترکی کا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز ہے جو جدید اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جہاز جو 238 میٹر طول 42 میٹر چوڑا اور جس کےٹاور کی بلندی 104میٹر ہے اور 12,200 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے گہرائی 12,200 میٹر ہے، اپنی کلاس کے 5 جہازوں میں سے ایک ہے۔