ترکی کو مطلوبہ دہشتگرد خفیہ ایجنسی کے آپریشن میں مارا گیا
ترک خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں پی کے کے کا مطلوبہ دہشتگرد اکرم اوستک عرف خیری شام کے علاقے عین العرب کے اپنے خفیہ ٹھکانے میں مارا گیا
1827071

ترک خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں پی کے کے کا مطلوبہ دہشتگرد اکرم اوستک عرف خیری شام کے علاقے عین العرب کے اپنے خفیہ ٹھکانے میں مارا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ترک خفیہ ایجنسی نے اکرم اوسکت کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاتےہوئے آپریشن کا منصوبہ بنایا جس میں وہ مارا گیا ۔
یہ دہشتگرد ترک ضلع شرناق میں سال 2015-2016 میں ہوئی تخریب کاریوں میں اور متعدد ترک پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو شہید کرنےکا سبب تھا،علاوہ ازیں اس دہشتگرد پر نوے کی دہائی میں اغوا،دھماکہ خیز مواد،آتشیں اسلحہ،اور کم عمر بچوں کو اغوا کرتےہوئے تنظیم میں شامل کرنے کے بھی الزامات تھے۔