ہم نے اپنے معذور شہریوں کے لئے کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا: ایردوان
ہم نے اپنے معذور شہریوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے امکانات فراہم کرنے کے لئے اب تک نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان




ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے معذور شہریوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے امکانات فراہم کرنے کے لئے اب تک نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں خصوصی تعلیمی اداروں کے لئے کھیلوں کے سامان کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے سب سے پہلے تمام معذور شہریوں کو ان کے دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ہم نے اپنے معذور شہریوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نہ تو کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملک کے ہر ضلعے کو 27 ہزار 259 عدد کھیلوں کا سامان مہیا کریں گے۔ اس طرح ہمارے معذور شہری بھی کھیلوں میں شامل ہو سکیں گے اور مجھے یقین ہے کہ کھیل سمیت زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں کی منزلیں طے کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹوکیو 2020 پیرااولمپکس میں ہم نے 13 برانچوں اور 87 کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی شرکت کی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا، یورپ اور دیگر بین الاقوامی چیمپئین شپوں میں متعدد تمغے حاصل کر کے اپنی ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 2024 پیرس اولمپکس کے لئے ہم نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پیرس میں ہم کھلاڑیوں کی اور تمغوں کی تعداد کے حوالے سے انشاء اللہ نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
متعللقہ خبریں

ترک صدر کی سویڈش وزیر اعظم اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے رابطے
سویڈن کو ترکی کے لیے اہمیت کے حامل دہشت گردی جیسے بنیادی مسائل کے خلاف جدوجہد پر اقدامات کرنے چاہییں