مُش میں ایرن محاصرہ -8 شہید جینگیز ییت فوجی آپریشن کا آغاز
وزارت داخلہ کے تحریری بیان کے مطابق آپریشن ایرن محاصرہ -8 شہید جینگیز ییت فوجی آپریشن کو ملک کے ایجنڈےپر موجود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو مکمل خاتمے اور بے اثر کرنے کے لیے مُش میں شروع کیا گیا ہے
1820418

مُش میں 588 فوجیوں پر مشتمل آپریشن ایرن محاصرہ -8 شہید جینگیز ییت فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے تحریری بیان کے مطابق آپریشن ایرن محاصرہ -8 شہید جینگیز ییت فوجی آپریشن کو ملک کے ایجنڈےپر موجود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو مکمل خاتمے اور بے اثر کرنے کے لیے مُش میں شروع کیا گیا ہے ۔
مُش صوبائی جنڈرا مری کمانڈ کی ہدایت اور انتظامیہ کے تحت کئے گئے آپریشن میں؛ جنڈرامری اسپیشل آپریشنز، پولیس اسپیشل آپریشنز، جنڈرامری کمانڈو اور سیکیورٹی گارڈ ٹیموں پر مشتمل 588 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کیے گئے ایرن محاصہ فوجی آپریشن عوام کی حمایت، ایمان اور عزم کے ساتھ جاری ہے ۔