ترکی کی جانب سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مکمل حمایت

وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ فیصل میں تمام اپیلوں  ور انتباہات کے باوجود، اقوام متحدہ کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  حکام کی رضامندی ابھی تک حاصل نہیں کی گئی

1769728
ترکی کی جانب سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مکمل حمایت

ترکی نے کہا کہ وہ قبرص کے جزیرے میں  تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے مینڈیٹ میں 6 ماہ کی توسیع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے فیصلے کے خلاف شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ کے بیان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ فیصل میں تمام اپیلوں  ور انتباہات کے باوجود، اقوام متحدہ کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  حکام کی رضامندی ابھی تک حاصل نہیں کی گئی اور نہ ہی  قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں  لیکن  اس کے باوجود  اقوام متحدہ کی امن فوج جزیرے میں  اپنی سرگرمیاں جاری  رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "قبرص میں ایک منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری جزیرے کے حقائق پر مبنی مخلصانہ اور تعمیری رویہ اپنانے کی ضرورت ہے اور قبرصی ترک عوام کی مساوی بین الاقوامی حقوق فراہم کرنے  کی بحھی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں