ترکی کاہدف  ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید مضبوط بنانا ہے: چاوش اولو

چاوش اولو  نے  ان خیالات کا اظہار  اپنے دورہ سری لنکا کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصب گامینی لکشمن پیریس کے ساتھ دو طرفہ اور بین وفود کی ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1769826
ترکی کاہدف  ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید مضبوط بنانا ہے: چاوش اولو
Cavusoglu-Gamini Lakshman Peiris.jpg
cavusoglu sri lanka.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی کاہدف  ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چاوش اولو  نے  ان خیالات کا اظہار  اپنے دورہ سری لنکا کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصب گامینی لکشمن پیریس کے ساتھ دو طرفہ اور بین وفود کی ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کی پیریس کے ساتھ نیویارک، میں پہلی ملاقات ہوئی تھی  اور اب اس ملاقات میں مختلف امور  پر  دوبارہ تبادلہ خیال کی کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔

انہوں نے صدر گوتابایا راجا پاکسا کی جانب سے   بخشے  جانے والے شرفِ ملاقات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے پیغامات اورصدر راجا پاکسا  دورہ ترکی کی دعوت پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے 2019 میں "نیا ایشیا " مہم کا آغاز کیاتھا  اور ہمارا مقصد ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید   مضبوط بنانا ہے۔ اس لحاظ سے، ہم سری لنکا کو بحر ہند کے موتی اور اپنے انتہائی قیمتی اور اہم اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے  دوہرے ٹیکس کی روک تھام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو وسعت دے گا۔

چاوش اولو نے  کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صحت، دوا سازی کی صنعت، تعمیرات اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں  اور ٹرکش ایئرلائن سری لنکا کے لیے اپنی  پروازوں کی تعداد جو کہ  ماہ  ستمبر تک ہفتہ میں 11 ہیں کو بڑھا کر  14 کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور  دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائے گی۔



متعللقہ خبریں