ترکی کی عراقی اسپیکر اسمبلی کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

حملے کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

1768749
ترکی کی عراقی اسپیکر اسمبلی کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ترکی نے عراقی ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی کی رہائش گاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کا پیغام جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم صوبہ الانبار میں عراقی ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد حلبوسی کی رہائش گاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔"

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ حملے کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف عراق کی جنگ میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انبار کے ضلع گارما میں عراقی ایوان نمائندگان کے اسپیکر حلبوسی کی رہائش گاہ پر میزائل حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں