ترکی: برکینا فاسو میں مارشل لاء پر اظہارِ تشویش

ہم دوست اور برادر ملک برکینا فاسو کے آئینی نظم و ضبط اور معاشرتی امن و استحکام کے بحال رہنے کے متمنی ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1767839
ترکی: برکینا فاسو میں مارشل لاء پر اظہارِ تشویش

ترکی نے کہا ہے کہ ہمیں برکینا فاسو میں اقدامِ مارشل لاء پر تشویش کا سامنا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " برکینا فاسو میں اقدامِ مارشل لاء اور صدر روش مارک کرسٹئین کابورے کی حراست سے متعلق خبروں پر ہمیں نہایت تشویش ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوست اور برادر ملک برکینا فاسو کے آئینی نظم و ضبط اور معاشرتی امن و استحکام کے بحال رہنے کے متمنی ہیں۔ ترکی اس حساس دور میں برکینا فاسو کے ساتھ ہو گا"۔



متعللقہ خبریں