استنبول ائیر پورٹ پر آج رات بارہ بجے تک تمام فلائٹس آپریشنز منسوخ

ترکش ایئرلائنز  کے پریس ایڈوائزر یحییٰ استن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ متعلقہ حکام ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے راستوں کو دوبارہ پروازوں کے لیے کھولنے  کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں

1767973
استنبول ائیر پورٹ پر آج رات بارہ بجے تک تمام فلائٹس  آپریشنز منسوخ

ترکش ایئرلائنز (THY) نے شدید برف باری کی وجہ سے استنبول ہوائی اڈے کا آپریشن رات  کل رات سے آج رات بارہ بجے تک کے لیے منسوخ کردیا ہے۔

ترکش ایئرلائنز  کے پریس ایڈوائزر یحییٰ استن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ متعلقہ حکام ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے راستوں کو دوبارہ پروازوں کے لیے کھولنے  کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیے گئے  فیصلے کے مطابق، استنبول ہوائی اڈے پر تمام آپریشنز کو کو رات بارہ بجے تک کے لیے منسوخ کردیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو  متعدد پروازوں  کی اجازت دی جاسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں