آرمینیا  کے انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں حصہ لے گا: آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان

پشینیان نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا ان مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ان مذاکرات کے نتیجے میں  طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے جانے چاہئیں

1767821
آرمینیا  کے انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں حصہ لے گا: آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا ہے کہ آرمینیا  کے انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں حصہ لینے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

نکول پشینیان نے فیس بک پر پیش کردہ پریس کانفرنس میں ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔

پشینیان نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا ان مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ان مذاکرات کے نتیجے میں  طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے جانے چاہئیں۔

پشینیان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغیر پیشگی شرائط کے ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات اور سرحدیں کھولنا چاہتے ہیں۔ ہم ماضی میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن اس   اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات خصوصی نمائندوں کی سطح پر شروع ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونے والے مذاکرات  میں ہمارے خصوصی نمائندوں نے حصہ لیا ہے۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آرمینیا انطالیہ میں ڈپلومیٹک فورم میں حصہ لے گاکیونکہ مذاکرات کا  موقع ضائع کرنا غیر معقول ہوگا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے 19 جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ آرمینیا کے حکام کو بھی 11تا 13  مارچ کو منعقد ہونے والے دوسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم (ADF) میں مدعو کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں