ترکی ایک طاقتور اور اہم ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے، صدر الا سلوادور

ترکی سرعت سے ترقی کی جانب گامزن ہے، جس کا ہم  بخوبی مشاہدہ ر رہے ہیں

1766136
ترکی ایک طاقتور اور اہم ملک  بننے کی راہ پر گامزن ہے، صدر الا سلوادور

الا سالواڈور  کے صدر نیب  بوکیلے  نے ترکی  کے  کافی حد تک ترقی کرنے اور دنیا  بھر کے لیے اہم  مرکزی  حیثیت  حاصل کرنے   کی توقعات ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  ہم بھی ترکی کی ترقی کا ایک جزو بننے کے خواہاں ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان اور بوکیلے  نے  ایوان صدارت میں بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے بیچ متعدد معاہدو ں کی دستخط تقریب  کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

بوکیلے نے اس موقع  پر کہا کہ ترکی ان کے  ملک کے لیے انتہائی  اہم حیثیت رکھتا  ہے اور  ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ترکی کے پاس  ترقی کی بلند استعداد موجود ہے۔  ترکی سرعت سے ترقی کی جانب گامزن ہے، جس کا ہم  بخوبی مشاہدہ ر رہے ہیں۔  یہ اسوقت بھی ایک طاقتور ملک ہے جو کہ  مستقبل میں مزید  طاقتور بنتے ہوئے   دنیا بھر کے لیے  انتہائی اہم ایک  ملک کا درجہ  پا لے گا۔  ہم بھی اس ترقی کا ایک عنصر  بننے  اور اس کے شابہ بشانہ  چلے کے  متمنی ہیں۔



متعللقہ خبریں