ترکی: چاوش اولو۔ لیپڈ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

1766127
ترکی: چاوش اولو۔ لیپڈ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت خارجہ حکام سے موصول معلومات کے مطابق  چاوش اولو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب لیپڈ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سفارتی ذرائع نے قبل ازیں  اسرائیل کے صدر ایزاک ہرزوگ کے دورہ ترکی کے احتمال سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

بیان کے مطابق  ٹیلی فونک ملاقات میں  صدر ایردوان کی طرف سے دورہ ترکی کی دعوت پر صدر ایزاک  نے "میں بھی آنا چاہتا ہوں" کی شکل میں جواب دیا ہے۔

دورے کے بارے میں تاحال کوئی حتمی پروگرام موجود نہیں ہے لیکن ترک اور اسرائیلی فریقین کے درمیان مختلف سطحوں پر مذاکرات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں