ترکی: دارالحکومت تیرانا میں صدر ایردوان کا پُر تپاک استقبال

تیرانا پہنچنے پر وزیر اعظم راما نے سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان کا خیر مقدم کیا

1763886
ترکی: دارالحکومت تیرانا میں صدر ایردوان کا پُر تپاک استقبال

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی سرکاری دعوت پر دارالحکومت تیرانا پہنچ گئے ہیں۔

تیرانا کے راہیبے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر وزیر اعظم راما نے سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان کا خیر مقدم کیا۔

استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدر ایردوان نے وزیر اعظم راما کے ہمراہ استقبالیہ یونٹ کا معائنہ کیا اور ایک دوسرے سے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔

بعد ازاں صدر ایردوان اور وزیر اعظم راما سال 2019 کے زلزلہ زدگان کے لئے ترکی کی طرف سے تعمیر کئے گئے رہائشی مکانات کی افتتاحی تقریب کے لئے لاچ روانہ ہو گئے۔

دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں اسٹریٹجک ساجھے داری کی سطح پر ترکی۔البانیہ تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائےگا اور تعلقات میں مزید فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان تیرانا میں ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TIKA کی طرف سے مرمت کی گئی ادھم بے جامع مسجد کا افتتاح کریں گے اور البانیہ قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں