ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں سے ایک ہوگا، صدر رجب طیب ایردوان

جناب ایردوان نے ضلع آئدن میں کاغذ کی ایک فیکڑی کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی

1763117
ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں سے ایک ہوگا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی  نشو و نما پاتے ہوئے مضبوط بنتا جا رہا ہے اور  یہ دنیا کی پہلی دس اقتصادیات  میں شامل ہونے کی سفر پر ثابت قدمی سے رواں دواں ہے۔

جناب ایردوان نے ضلع آئدن میں کاغذ کی ایک فیکڑی کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی۔

صدر  نے  ترکی کے خطہ افریقہ، ایشیا اور یورپ کے پیداواری مرکز  کی حیثیت کے حامل ایک ملک ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’’  ترکی صنعتی پیداوار انڈکس   144 فیصد کی سطح کو پہنچنے والا ایک ملک ہے۔ اس نے کورونا وبا کے دوران 27 لاکھ  افراد کو روز گار فراہم کیا ہے، یہ  205 ممالک اور علاقوں کو برآمدات سر انجام دے رہا ہے۔  ترکی  پھیلتا پھولتا جا رہا ہے اوریہ عالمی  پہلے دس نمبر کی اقتصادیات کی صف میں شامل ہونے کے لیے  رواں دواں ہے۔‘‘

انہوں نے  کاغذ فیکڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارخانہ ماحولیاتی عناصر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیداوار کرے گا اور اس سے نہ صرف سالانہ اڑھائی سو ملین   ڈالر کے کاغذ کی درآمدات کا خاتمہ کیا جائیگا بلکہ 200 ملین ڈالر کی برآمدات بھی سر انجام دی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں