ترکی سوڈان کو ویکسین عطیہ کرے گا
ترکی سوڈان کو کورونا ویکسین کی ایک ملین خوراکیں عطیہ کرے گا

ترکی کے خرطوم کے لئے سفیر عرفان نذیر اولونے کہا ہے کہ ترکی سوڈان کو کورونا ویکسین کی ایک ملین خوراکیں عطیہ کرے گا۔
نذیر اولو نے صدارتی پیلس آفس میں سوڈان خودمختاری کونسل کے رکن جنرل ابراہیم جابر کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی اور نذیر اولو نے ماہِ دسمبر میں استنبول میں منعقدہ ترکی۔افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے بارے میں جابر کو بریفنگ دی۔
نذیر اولو نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان نےاعلان کیا ہے کہ ترکی افریقہ کو کورونا ویکسین کی 15ملین خوراکیں عطیہ کرے گا اور ایک ملین خوراکیں ہم سوڈان کو دینے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
جابر نے ویکسین کے عطیے پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ترکی ہمیشہ سوڈان کے ساتھ رہا ہے۔ یہ ہمارے نزدیک نہایت قابل تعریف بات ہے۔ ہم خاص طور پر صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔