ترکی۔ آرمینیا مذاکرات

مذاکرات میں ترکی اور آرمینیا کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے بحالی تعلقات مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا: ترکی وزارت خارجہ

1762855
ترکی۔ آرمینیا مذاکرات

ترکی اور آرمینیا، تعلقات کی مکمل بحالی کے ہدف کے ساتھ اور پیشگی شرائط کے بغیر، مذاکرات جاری رکھیں گے۔

ترکی کے آرمینیا کے لئے نمائندہ خصوصی سفیر سردار کلچ اور آرمینیا کے نمائندہ خصوصی روبن روبنیان  نے، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے موضوع پر بات چیت کے لئے، روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔

پہلے اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں ترکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نمائندہ ہائے خصوصی کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیر ماحول میں طے پائے۔ ان پہلے مذاکرات میں ترکی اور آرمینیا کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے بحالی تعلقات مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کو مکمل بحالی تعلقات کے ہدف اور پیشگی شرائط کے بغیر جاری رکھنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔ خصوصی نمائندوں کے درمیان دوسرے اجلاس کی جگہ اور تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع کی طرف سے کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ماسکو میں دو طرفہ مذاکرات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہے

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 13 دسمبر کو قومی اسمبلی سے خطاب میں ترکی۔آرمینیا تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے اشارے دئیے تھے۔

سفیر سردار کلچ کو 15 دسمبر کو آرمینیا کے لئے ترکی کا نمائندہ خصوصی متعین کیا گیا تھا۔

آرمینیا نے بھی پارلیمنٹ کے نائب سربراہ روبن روبینیان کو ترکی کے ساتھ بحالی تعلقات مرحلے کے لئے نمائندہ خصوصی متعین کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں