ترکی: پہلی فتحِ انونو کی 101 ویں سالانہ یاد، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

میں، غازی مصطفیٰ کمال سمیت جدوجہد نجات کے تمام دلیروں کو احترام اور جذبہ احسان و شکر گزاری کے ساتھ یاد کررہا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1759941
ترکی: پہلی فتحِ انونو کی 101 ویں سالانہ یاد، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام
erdogan inonu.jpg
erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی فتحِ انونو کی 101 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے ٹویٹر سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "پہلی فتحِ انونو نے ہماری ملت کے فتح پر ایمان کو تازہ کر دیا۔ میں، غازی مصطفیٰ کمال سمیت جدوجہد نجات کے تمام دلیروں کو احترام اور جذبہ احسان و شکر گزاری کے ساتھ یاد کررہا ہوں"۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو ترک فوج نے دو محاذوں سے یونانیوں کے حملے کو روک دیا۔ جنگ 3 دن تک جاری رہی اور اس دوران عصمت پاشا کی زیرِ کمانڈ ترک فوج نے یونانیوں کی صفیں اُلٹ دیں۔ 

یہ پہلی جنگِ انونو 10 جنوری کو اور ترکوں کی فتح کے ساتھ ختم ہوئی۔ یونانی فوج دونوں محاذوں، یعنی شمال میں انونو اور جنوب سے آفیون، سے پس قدمی کر گئی۔



متعللقہ خبریں