ترکی: اربیل کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

ترکی ہلالِ احمر کی طرف سے عراق کے شہر اربیل میں گذشتہ ہفتے سیلاب سے متاثرہ کنبوں میں امداد کی تقسیم

1751442
ترکی: اربیل کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

ترکی نے عراق کے شہر اربیل میں گذشتہ ہفتے سیلاب سے متاثرہ کنبوں میں امداد تقسیم کی ہے۔

ترکی ہلالِ احمر عراق ڈیلیگیشن کے سربراہ فرحت سُرمے لی نے کہا ہے کہ ہم نے عراق ہلال احمر کے تعاون سے کُش تیپے کے علاقے میں امداد تقسیم کی ہے۔

سُرمے لی نے کہا ہے کہ امدادی سامان، 2 ہزار عدد لباس، 500 کمبلوں، 380 سلیپنگ بیگوں اور 2 ہزار عدد جرابوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اربیل میں 17 دسمبر کو شدید بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے متعدد محلّوں اور علاقوں میں سیلاب آ گیا تھا۔ سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہونے والے 2 افراد کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں