ترکی:ایرین 12 سرمائی آپریشن کا آغاز
ترک امور داخلہ کے مطابق، پی کےکے کا ملک سے صفایا کرنے سمیت دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کی غرض سے ضلع وان میں ایرین 12 سرمائی آپریشن شروع کیا گیا ہے
1744493

ترک ضلع وان میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف ایرین سرمائی 12 آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ترک امور داخلہ کے مطابق، پی کےکے کا ملک سے صفایا کرنے سمیت دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کی غرض سے ضلع وان میں ایرین 12 سرمائی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اس آپریشن میں جینڈر میری کمانڈوز،جینڈرمیری کی خصوصی ٹیم اور دیگر حفاظتی ٹیموں سمیت 450 اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہےکہ ایران آپریشنز عوامی تعاون کے ہمراہ جاری رہیں گی ۔