قطر کے ساتھ مذاکرات کافی مفید رہے:ایردوان
صدر نےکہا کہ شیخ تمیم کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کیے جو کہ کافی مفید رہے،قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور نئے شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی سیاسی ارادوں کی تائید کی گئی
1744697

صدر رجب طیب ایردوان نے دورہ قطر کے بعد صحافیوں سے موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔
صدر نے امیر قطر کے ساتھ دوحہ میں اعلی اسٹریٹیجک کمیٹی کے 7 ویں اجلاس پر غور کرتے ہوئے کہا کہ شیخ تمیم کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کیے جو کہ کافی مفید رہے۔قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور نئے شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی سیاسی ارادوں کی تائید کی گئی ۔
دریں اثنا، یورپی یونین کی اجرا کمیٹی یعنی وزرا کمیٹی کی جانب سے کاروباری شخصیت عثمان قاوالا کی وجہ سے ترکی پر عائد جرمانے سے متعلق صدر نے کہا کہ ہمارے قانون نے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمیں قبول ہے ،ہم یورپی یونین کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،ان سے جو ہوتا ہے وہ کر لیں۔