ہم نے بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم میں بھی ترکی کو خود کفیل کر دیا ہے: ایردوان

ترکی اپنی تیار کردہ بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کے ساتھ، یہ اسلحہ بنانے والے، گنے چُنے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1742011
ہم نے بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم میں بھی ترکی کو خود کفیل کر دیا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی تیار کردہ بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کے ساتھ، یہ اسلحہ بنانے والے، گنے چُنے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

صدر ایردوان نے ضلع قونیہ کی تحصیل قارا پنار میں منعقدہ مشین اینڈ کیمیا انڈسٹری MKE کے بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن پروگرام میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ترکی کی دفاعی صنعت کے حوالے سے ایک تاریخی دن ہے۔ اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم بحری بیڑوں کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ جنگی بحری جہازوں کی طاقت شمار کیا جانے والا یہ اسلحہ سسٹم دوران جنگ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم نے، دفاعی صنعت کو مقامی بنانے کی کوششوں میں، تقریباً ایک سال قبل، بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کی تیاری کا ہدف بھی شامل کیا اور دیگر شعبوں کی طرح بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کے معاملے میں بھی ترکی کو خود کفیل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ترکی اپنے تیار کردہ بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کے ساتھ یہ اسلحہ بنانے والے گنے چُںے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے"۔

 



متعللقہ خبریں