ترکی کی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے رومانیہ کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام
شَن توپ نے رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر رومانیہ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر Ion-Marcel Ciolacu اور رومانیہ کی سینیٹ کے چئیرمین Florin-Vasile Cıtu کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات روانہ کیے ہیں

ترکی کی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے رومانیہ کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
شَن توپ نے رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر رومانیہ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر Ion-Marcel Ciolacu اور رومانیہ کی سینیٹ کے چئیرمین Florin-Vasile Cıtu کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات روانہ کیے ہیں۔
شَن توپ نے اپنے پیغام میں ، رومانیہ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہونے والے Ciolacu اور Cıtu اور رومانیہ کی سینیٹ کے نو منتخب چئیرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے رومانیہ کے قومی دن منانے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال، دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی سے جاری مضبوط تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات تمام جہتوں میں اعلیٰ سطح پر پہنچ گئے ہیں اور یہ کہ ہماری پارلیمانوں کے درمیان موجودہ تعاون دو طرفہ سطح پر اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز، خاص طور پر یورپی یونین پر مضبوط ہو رہا ہے"