ترکی: کرغستان میں پُر امن پارلیمانی انتخابات پر اظہارِ مسرت

جمہوریہ کرغستان میں 28 نومبر 2021 کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کا پُر امن ماحول میں طے پانا ہمارے لئے باعثِ طمانیت ہے: ترکی وزارت خارجہ

1739965
ترکی: کرغستان میں پُر امن پارلیمانی انتخابات پر اظہارِ مسرت

ترکی نے کرغستان میں پارلیمانی انتخابات کے پُر امن ماحول میں طے پانے پر خوشی و طمانیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " جمہوریہ کرغستان میں 28 نومبر 2021 کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کا پُر امن ماحول میں طے پانا ہمارے لئے باعثِ طمانیت ہے۔ کرغستان کے ساتھ ہمارے دیرنیہ تاریخی و ثقافتی روابط ہیں اور ہم اس ملک کے استحکام و خوشحالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہماری تمّنا ہے کہ یہ پارلیمانی انتخابات دوست اور برادر ملک کرغستان کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں"۔ 



متعللقہ خبریں