سینوپ ایانجیک ٹرمینل پل 80 دن کے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر فخر ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے سینوپ ایانجیک ٹرمینل پل کی افتتاحی تقریب کے لیے  اپنا  ویڈیو پیغام  جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اس سال قدرتی آفات نے تباہی مچائی، جان و مال کا نقصان ترکی کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی ہوا ہے

1740193
سینوپ  ایانجیک ٹرمینل پل 80 دن کے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر فخر ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے 110 میٹر طویل  سینوپ ایانجیک ٹرمینل پل 80 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا اور اسے کھولنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

صدر ایردوان نے سینوپ ایانجیک ٹرمینل پل کی افتتاحی تقریب کے لیے  اپنا  ویڈیو پیغام  جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اس سال قدرتی آفات نے تباہی مچائی، جان و مال کا نقصان ترکی کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب کہ ہم نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، ہم نے سیلاب، زلزلے اور آگ کی آفات پر قابو پانے  کے لیے بھی اپنی جدو جہد کا جاری رکھا ہوا ہے۔ ہماری ہی طرح  ہلاکت خیزی  سے متاثر ہونے والے ممالک کے مقابلے میں ہم نے زیادہ سرعت سے متاثرہ لوگوں تک رسائی حاصل کی اور ہم نے زخموں کو مندمل کرنے، نقصانات کی تلافی اور آفت زدہ علاقوں کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے 11 اگست کو سیلاب کی تباہی کے بعد   اس کی جگہ بہتر اور مضبوط تعمیر ات  کو جو وعدہ کیا تھا اسے پور کر دکھا یا ہے۔

"آج، ہمیں سینوپ میں اس وعدے کو پورا کرنے پر فخر ہے۔"

انہوں نے کہا کہ  110 میٹر طویل ٹرمینل پل کو 80 دنوں کے ریکارڈمدت  میں مکمل کیا، اور اس کا افتتاح کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں  اور دہگر  منصوبہ جات کو  بھی مکمل کرنے کے لیے ان تمام منصوبوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں