ترکی  دنیا کےتیز اور مؤثر ترین آسان آفات مداخلت سسٹم کا مالک ہے، صدر ایردوان

ہم نے کسی کو بھی  بھوکا پیاسا،  بے یارو مدد گار اور لاچار نہیں چھوڑا

1739360
ترکی  دنیا کےتیز اور مؤثر ترین آسان آفات مداخلت سسٹم کا مالک ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی  دنیا کےتیز اور مؤثر ترین آسان آفات مداخلت سسٹم کا مالک ہے۔

صدر ایردوان نے ازمیر میں زلزلہ رہائشی مکانات   کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کیا۔

ازمیر میں ایک برس قبل رونما ہونے والے زلزلے میں  متاثر ہونے والے زلزلہ زدگان  کے زخمو کو مندمل کرنے کے لیے دن رات  کام کرنے  پر زور دینے والے جناب ایردوان نے کہا ’’ہم نے کسی کو بھی  بھوکا پیاسا،  بے یارو مدد گار اور لاچار نہیں چھوڑا۔  اپنے چاہنے والوں کو کھونے والو ں اور مکانات مسمار ہونے والے  شہریوں  کو مزید مشکلات سے دو چار کیے بغیر  ہم نے حل نکالا ہے۔‘‘

جس طرح ہم نے ایلازی اور ملاتیا میں ایک برس جیسی قلیل مدت میں منہدم ہونے والی عمارتوں کی از سر نو نشاط کی تھی اسی  عمل کو ہم نے ازمیر میں بھی سر انجام دیا ہے۔ علاوہ ازیں   خستہ حالت کی عمارتوں کی بھی نشاط نو کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اس میں تیزی لائی ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم نے آج تک  اپنے وطن اور شہریوں کے لیے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا ہے۔  ہمارا ملک  آفات سے نمٹنے کے لیے تیز اور مؤثر ترین نظام اور سہولتوں سے آراستہ ہے۔

نئے مکانات زلزلہ زدگان کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہوں گے۔



متعللقہ خبریں