ترک علی۔2 ذخیرے کا کامیاب ٹیسٹ، 2022 میں ہم زیرِ آب پائپ بچھا لیں گے: دونمیز

بحیرہ اسود  کی گیس کے بارے میں ہمارا 2023 کا ہدف واضح ہے اور ہم قدم بہ قدم اس ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1737075
ترک علی۔2 ذخیرے کا کامیاب ٹیسٹ، 2022 میں ہم زیرِ آب پائپ بچھا لیں گے: دونمیز

ترکی کے بحیرہ اسود میں واقع ترک علی۔ 2 کنوئیں کے ذخیرہ۔1کا تجرباتی بہاو یومیہ 6 لاکھ 50 ہزار مکعب میٹر کے ساتھ جاری ہے۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 28 جولائی کو ترکی علی۔2 کنوئیں کے ذخیرہ۔2 اور ذخیرہ۔3 کے تجربات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔

دونمیز نے بیان کے ساتھ بحیرہ اسود میں گیس کاروائیوں سے متعلق 21 سیکنڈ کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ" 28 جولائی 2021 کو ترک علی۔2 کنوئیں کے ذخیرہ۔2 اور ذخیرہ۔3 کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔20 نومبر 2021 سے ترک علی۔2 کنوئیں کے ذخیرہ۔1 کا ٹیسٹ یومیہ 6 لاکھ 50 ہزار مکعب میٹر کے مستقل بڑھتے ہوئے بہاو کے ساتھ جاری ہے۔ بحیرہ اسود  کی گیس کے بارے میں ہمارا 2023 کا ہدف واضح ہے اور ہم قدم بہ قدم اس ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں"۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے انطالیہ میں منعقدہ 11 ویں ٹرکش انرجی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سقاریہ گیس فیلڈ سے متعلق تمام انجینئرنگ کاروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ہم نے اعلیٰ معیار کے پائپوں کا آرڈر دے دیا ہے سال 2022 کے موسمِ بہار میں زیرِ آب پائپ بچھا کر ہم، کنوئیں کے ساتھ، پہلا لنک مکمل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز بھی 2022 کے موسمِ بہار میں ترکی پہنچ جائے گا۔ یہ ڈرلنگ بحری جہاز اپنے جڑواں ٹاور کے ساتھ سخت بحری موسمی حالات میں بھی اور ہائی پریشر والے ذخیروں میں بھی محفوظ شکل میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے"۔



متعللقہ خبریں