ترکی: چاوش اولو۔ سکیناس ملاقات

یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ سکیناس کے ساتھ ہم نے بیلاروس سمیت علاقے بھر میں غیر منّظم نقل مکانی کے مسائل پر بات چیت کی: چاوش اولو

1735905
ترکی: چاوش اولو۔ سکیناس ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل دارالحکومت انقرہ میں یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ مارگریٹس سکیناس  کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ سکیناس کے ساتھ ہم نے بیلاروس سمیت علاقے بھر میں غیر منّظم نقل مکانی کے مسائل پر بات چیت کی۔

یورپی یونین ٹرکش ڈیلیگیشن سے موصول معلومات کے مطابق سکیناس آج ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں