ترکی: ایرن موسمِ سرما آپریشن شروع ہو گئے

دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے اور علاقے میں اس کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ایرن موسمِ سرما۔5 آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے: ترکی وزارت داخلہ

1735477
ترکی: ایرن موسمِ سرما آپریشن شروع ہو گئے

ترکی کے ضلع سیرت میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ایرن موسمِ سرما۔5 آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے اور علاقے میں اس کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ضلع سیرت میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔

آپریشن میں 700 اہلکار اور 53 آپریشنل ٹیمیں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرونِ ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے جاری ایرن موسمِ سرما آپریشن عوام کے تعاون سے اور پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں