ترک صدارتی محکمہ اطلاعات عالمی ایجنڈے پر پینلز کا اہتمام کر رہا ہے

عالمی نظام میں عالمی نظم و نسق کے لیے ترکی کے نقطہ نظر G-20 اور اقوام متحدہ کے کردار اور اقوام متحدہ میں اصلاحات پر پینلز میں بحث کی جائیگی

1725858
ترک صدارتی محکمہ اطلاعات عالمی ایجنڈے پر پینلز کا اہتمام کر رہا ہے

اٹلی کے دارالحکومت روم میں 30-31 اکتوبر کو 20 سربراہی اجلاس سے قبل ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات  کے زیر اہتمام، "COVID-19 کے بعد عالمی گورننس: ترکی کا وژن زیادہ مساوی، منصفانہ، لچکدار اور پائیدار دنیا" پینل کا انعقاد کیا جائے گا۔

پینل میں کورونا وبا کے بعد ابھرنے والے نئے عالمی نظام میں عالمی نظم و نسق کے لیے ترکی کے نقطہ نظر G-20 اور اقوام متحدہ کے کردار اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے ترکی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پینل ایجنڈے میں مندرجہ ذیل امور پر بھی بات ہو گی موسمیاتی تبدیلی، جدت طرازی کی حمایت، غربت اور عدم مساوات پر قابو پانے کے طریقے، اور معیشت اور مالیات کے شعبوں میں عالمی نظم و نسق کی پختگی۔

پینل کے دوران G-20 سربراہی اجلاس اور ایجنڈے میں شامل موضوعات سے متعلق ماہرین کے ساتھ انٹرویوز بھی کیے جائینگے۔



متعللقہ خبریں