امریکی صدر سے گلاسگو میں ملاقات ہوگی:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ملاقات کریں گے کا اہم  موضوع ایف 35 طیاروں پر مبنی ہوگا

1725674
امریکی صدر سے گلاسگو میں ملاقات ہوگی:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ملاقات کریں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا اہم  موضوع ایف 35 طیاروں پر مبنی ہوگا۔

 صدر ایردوان نے آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے  بات چیت کی ۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے آرمینیا کے زیر قبضہ سر زمین کی آزادی اور وہاں نئے ترقیاتی کاموں کا قریبی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

 آذربائیجان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات  پر ایران کے  رد عمل کے حوالے سے صدر نے کہا کہ ممالک کے درمیان فیصلوں کے طرز عمل پر ہمیں بات کرنے کا حق نہیں،امید ہے کہ ایران اس معاملے میں دانش مندی کا ثبوت دے گا۔

 عثمان کوالا کی رہائی کےلیے دس ممالک کے سفیروں کی درخواست پر صدر نے کہا کہ  ہم نے جو قدم اٹھایا وہ کسی قسم کی گیدڑ بھبکی نہیں تھی ،ہم نے صرف یہ چاہا کہ غیر ملکی سفیر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں کیونکہ غیر ملکی سفیر متعین شدہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مجاز نہیں ہِیں۔

امریکی صدر نے گلاسگو میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  خبریں ہیں کہ امریکہ ہمیں ایف 16 طیاروں کی فروخت کے بارے میں مثبت قدم اٹھا رہا ہے جبکہ ایف 35 طیاروں کے لیے جو رقم ہم نے دی تھی اس کی واپسی کے لیے بھی کچھ معلومات ہم تک پہنچی ہیں۔ اس سلسلے میں کتنی حقیقت ہے اس بات کا فیصلہ صدر بائیڈن سے ملاقات کے دوران ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی  کے لیے اندرون وبیرون ملک آپریشن جاری رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں