ترک ہلال احمر کی انسانی امداد پاکستان کے راستے افغانستان روانہ ہو گئی

ترک ہلال احمر نے انسان امداد سے لدے 142 ٹن سامان سے لدے ٹرک افغانستان کے لیے روانہ کر دیئے

1724025
ترک ہلال احمر کی انسانی امداد پاکستان کے راستے افغانستان روانہ ہو گئی

ترک ہلال احمر نے انسان امداد سے لدے 142 ٹن سامان سے لدے ٹرک افغانستان کے لیے روانہ کر دیئے۔

 ترک ہلال احمر  کے مطابق پانچ ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ 142 ٹن انسانی امداد پاک افغان طورخم سرحد کے راستے افغانستان  میں داخل ہو گئی ہے۔

یہ امدادی سامان کابل،داءیکنڈو،لہمان اور نورستان کے صوبوں میں تقسیم ہوگا۔

امکان  ہے کہ اس امداد  سے تیس ہزار افغانی مستفید ہونگے۔

ترک ہلال احمر نے  دو اکتوبر کو بھی افغانستان کے لیے 33 ٹن غذائی سازو سامان روانہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں