ترکی، امسال انطالیہ کی سیر کو 84 لاکھ کے قریب سیاح آئے

سیاحوں کی تعداد میں   اضافے کا عمل جاری  ہے

1721174
ترکی، امسال انطالیہ کی سیر کو 84 لاکھ کے قریب  سیاح آئے

انطالیہ میں امسال  سیاحوں کی تعداد 83 لاکھ 9 لاکھ تک  ہو گئی ہے۔

شہر کے دفتر ِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  ضلعی ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹریٹ  سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق  شہر کی سیر کو آنے والے  سیاحوں کی تعداد میں   اضافے کا عمل جاری  ہے۔

ماہ اکتوبر  کے   پہلے سترہ روز میں  انطالیہ کی سیر کو ترجیح دینے والے سیاحوں کی تعداد کے 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کا ذکر کرنے والے اعلامیہ میں  بتایا گیا  ہے کہ  گزشتہ برس جنوری تا 17 اکتوبر کے دورانیہ میں 31 لاکھ  سیاحوں نے    انطالیہ میں چھٹیاں گزاری تھیں   جبکہ امسال یہ تعداد   تقریباً تین گنا رہی ہے۔

  
 



متعللقہ خبریں