ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تونائی کے شعبے میں تعاون جاری

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح  دیمیرکہا ہے کہ  آذربائیجان کے ساتھ اضافی 11 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے جو کہ 2024 کے اختتام تک جاری رہے گا

1720112
ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تونائی کے شعبے میں تعاون جاری

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح  دیمیرکہا ہے کہ  آذربائیجان کے ساتھ اضافی 11 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے جو کہ 2024 کے اختتام تک جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ترکی کی  قدرتی گیس کی اضافی فراہمی میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں  جب دنیا کو توانائی کے بحران کا سامنا  ہے ترکی  کی کامیاب سفارتکاری کے ذریعے اسے ابھی ہی سے دور کرلیا گیا ہے۔

"انہوں نے کہا کہ موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی قدرتی گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں  ، مثبت طور پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

 اور  ترکی کو فراہم کی جانے والی گیس میں اضافہ ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں ، باکو-تبلیسی-ارضِ روم  لائن آذربائیجان کے ساتھ 2024 کے اختتام تک کام کرتی رہے گی جس پر   اضافی 11 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کے تجارتی کو طے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں