ترکی: طالبان کے نائب وزیر خارجہ ترکی پہنچ رہے ہیں
متقی بعد دوپہر ترکی پہنچیں گے اور اپنی مصروفیات کے دوران وہ بعض ترک حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے
1719523

افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متّقی ترکی کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق متّقی کی زیرِ صدارت وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ سے طیارے کے ذریعے ترکی کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔
متقی بعد دوپہر ترکی پہنچیں گے اور اپنی مصروفیات کے دوران وہ بعض ترک حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
متّقی نے منگل کے دن دوحہ میں مغربی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ "افغان حکومت کو کمزور بنانا کسی کے حق میں اچھا نہیں ہو گا کیونکہ ایسی کوئی صورتحال دنیا میں براہ راست سلامتی و اقتصادیات کو متاثر کرے گی اور ہجرت کا سبب بنے گی۔
متعللقہ خبریں

وزیر قومی دفاع خلوصی آقار کا یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے ٹیلیفونک رابطہ
یوکرین کی تازہ ترین صورتحال اور اناج کی ترسیل پر تبادلہ خیال