"ماحول دوست ترقیاتی انقلاب" نوجوان نسل کےلیے میراث ثابت ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ  نوجوان نسل کےلیے چھوڑی جانے والی میراث میں سب سے اہم سن 2053 کے اہداف  میں شامل  ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کا آغاز ہے

1717560
"ماحول دوست ترقیاتی انقلاب" نوجوان نسل کےلیے میراث ثابت ہوگا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ  نوجوان نسل کےلیے چھوڑی جانے والی میراث میں سب سے اہم سن 2053 کے اہداف  میں شامل  ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کا آغاز ہے ۔

صدر نے گزشتہ روز ضلع ادانہ میں نوجوان طلبہ سے ملاقات ک ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گزشتہ دنوں پیرس  ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کے بارے میں بتایا کہ اس فیصلے سے ہم نے سن 2053 کے اہداف کے سلسلے میں ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کا آغاز کر دیا ہے جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کےلیے ایک میراث ہوگا، ہماری نوجوان نسل اس ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کی سب سے اہم مددگار ہے، کورونا وبا کے دوران  ترکی کے مضبوط نظام صحت کی بدولت  ہم نے وائرس کے خلاف جنگ  کےلیےخصوصی اقدامات کیے ہیں امید ہے کہ  ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کے ہمراہ ماحولیاتی تغیر کے سلسلے میں بھی ہم سرخرو ہونگے۔ اللہ نے ہمیں جو قدرت کی نعمتیں  بطور امانت عطا کی ہیں ان کے تحفظ کےلیے ہر قسم کی تدابیر اپنائیں گے۔

 نوجوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کل اس 1500 سال  پرانی تہذیب اور 1000 ہزار سالہ قومی جدوجہد کی باگ دوڑ آپ کے ہاتھوں میں ہوگی،میری خواہش ہے کہ مقامی ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ترقیاتی انقلاب کے سلسلے میں سن 2053 کے  حصول ِاہداف پر آپ ابھی سے  متوجہ ہو جائیں،یہ مت بھولیں کہ  ہر چیز کا آغاز ایک خیال سے ہوتا ہے جس کی تعبیر قدم با قدم نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔

 صدر نے مزید کہا کہ   ترکی سمیت  پوری دنیا  ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہے لہذا اس حوالے سے  اواخر ماہ روم اور گلاسگو میں اجلاس منعقد ہونگے۔

 

 



متعللقہ خبریں