ترکی کی طرف سے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت

ہم، اسرائیل میں ایک عدالت کی طرف سے، یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں خاموشی سے عبادت کرنے کا حق  حاصل ہونے سے متعلق، سنائے گئے فیصلے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1716629
ترکی کی طرف سے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت

ترکی نے ایک اسرائیلی عدالت کے "یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں خاموشی سے عبادت کرنے کا حق حاصل ہونے سے متعلق" فیصلے کی شدت سے مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں ایک عدالت کے اسکینڈل فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم، اسرائیل میں ایک عدالت کی طرف سے ، یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں خاموشی سے عبادت کرنے کا حق  حاصل ہونے سے متعلق، سنائے گئے فیصلے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مذکورہ فیصلہ، مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تحلیل کرنے کی کوششوں میں مصروف متعصب یہودی حلقوں کی مزید حوصلہ افزائی کرنے اور نئی  کشیدگیاں پیدا کرنے  کے  قوی احتمال کا حامل ہونے کی وجہ سے،  توجہ طلب ہے اور اندیشوں کا سبب بن رہا ہے"۔

وزارت خارجہ نے بیان میں عالمی برادری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم،  بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ  اس غلط، غیر قانونی اور خطرناک فیصلے کی پر زور مخالفت کی جائے"۔



متعللقہ خبریں