ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ تعزیت

زلزلہ زدگان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ترکی ہمیشہ کی طرح ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے: ترکی وزارتِ خارجہ

1716208
ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی نے، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر، تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کے جنوبی صوبے بلوچستان میں 5،9 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں اموات اور کثیر تعداد میں افراد کے زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے"۔

بیان میں ترکی کے مدد کے لئے تیار ہونے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ " ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، دوست اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے اور زخمیوں کے لئے فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔ زلزلہ زدگان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ترکی ہمیشہ کی طرح ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے"۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں