پہلی دفعہ ایک ترک IATA کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ منتخب ہو گیا

ترک فضائی کمپنی پیگاسوس  کے ڈائریکٹر جنرل مہمت ت۔ نانے بین الاقوامی نقل و حمل ایسوسی ایشن 'IATA' کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے

1715517
پہلی دفعہ ایک ترک IATA کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ منتخب ہو گیا

ترک فضائی کمپنی پیگاسوس کے ڈائریکٹر جنرل مہمت ت۔ نانے بین الاقوامی نقل و حمل ایسوسی ایشن 'IATA' کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

پیگاسوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مہمت ت۔نانے IATA  کے 77 ویں سالانہ جنرل کمیٹی اجلاس میں IATA انتظامی کمیٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جون 2022 میں بحیثیت ایگزیکٹیو جنرل اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔

مہمت ت۔نانے اس عہدے کے لئے منتخب ہونے والے پہلے ترک ہیں۔ وہ 19 تا21 جون 2022 کو انتظامی کمیٹی کے موجودہ سربراہ روبن ہیس سے اختیارات وصول کریں گے۔ اختیارات کی منتقلی چین کے شہر شنگھائی میں متوقع 78 جنرل کمیٹی اجلاس میں ہو گی۔ مہمت ت۔نانے 2023 میں متوقع 79 جنرل کمیٹی اجلاس تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

واضح رہے کہ IATA ایک سو بیس ممالک سے 290 رکن فضائی کمپنیوں کے ساتھ کُل فضائی ٹریفک کے 82 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں