ٹیکنوفیسٹ کےدائرہ کار میں  منعقد ہونے والی ٹیک آف انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ سمٹ ایوارڈ تقریب

وزیر ورانک نے اس موقع پر  انعام جیتنے والے افراد کو پہلا اور دوسرا انعام دیا۔ چیکیا کے "کولوبرا نے بیس ہزار  ڈالر کا پہلا انعام جیتا ، جبکہ پاکستان سے "کلاس نوٹس" نے دس ہزار  ڈالر کا  دوسرا انعام جیتا

1709699
ٹیکنوفیسٹ کےدائرہ کار میں  منعقد ہونے والی ٹیک آف انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ سمٹ ایوارڈ تقریب

استنبول اتاترک ایئر پورٹ کے  انٹرنیشنل ٹرمینل پر ایوی ایشن ، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ کےدائرہ کار میں   منعقد ہونے والی ٹیک آف انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ سمٹ ایوارڈ تقریب  میں  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک کی شرکت  کی۔

وزیر ورانک نے اس موقع پر  انعام جیتنے والے افراد کو پہلا اور دوسرا انعام دیا۔ چیکیا کے "کولوبرا نے بیس ہزار  ڈالر کا پہلا انعام جیتا ، جبکہ پاکستان سے "کلاس نوٹس" نے دس ہزار  ڈالر کا  دوسرا انعام جیتا۔

گوگل ترکی کے کنٹری منیجر Mehmet Keteloğlu نے 5 ہزار ڈالر کا تیسرا انعام ترکی کے "Servissoft"  کوپیش کیا۔

وزیر ورانک نے ایوارڈ یافتہ افراد کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد تقریب میں  اسٹیک ہولڈرز ، جیوری ممبران اور ایوارڈ جیتنے والوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر لی گئی۔

ٹیکنوفیسٹ کے دائرہ کار  میں  اس سال  یہ فیسٹویل  تیسری بار منعقد کیا گیا ، ٹیک آف انٹرنیشنل اسٹارٹ اپ کی تقریب میں  علاقے میں ماحولیاتی نظام کے اساتذہ اور اداروں کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی اسٹارٹ اپ  کو جگہ دی گئی۔

 

اس تقریب میں ترکی اور دنیا  کے مختلف علاقوں سے اس شعبے میں حصہ لینے والے افراد کو یکجا کیا گیا۔  

اس تقریب میں حصہ لینے کے لیے مختلف زمروں میں اقدامات ، بشمول تعلیمی ٹیکنالوجیز ، صحت کی ٹیکنالوجیز ، گیمز ، ڈیٹا ، خود مختار ٹیکنالوجیز ، مصنوعی ذہانت ، بلاکچین ، مالیاتی ٹیکنالوجیز اور نقل و حرکت  پر مشتمل  شعبوں کے لیے بیرون ملک اور مقامی طور پر درخواستیں دی گئی  اور  جیوری نے ایءک  ایک کرکے ان  کا  جائزہ لیا لیا اور کامیاب امیدواروں کا تعین کیا تھا۔



متعللقہ خبریں