ترکی: PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

کامیاب آپریشن کر کے PKK/YPG  کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردوں کو  چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے: ترکی وزارت دفاع

1709612
ترکی: PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

شام کے علاقے آپریشن چشمہ امن میں PKK/YPG کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دلیر کمانڈوز نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے چشمہ امن علاقے کے امن و امان میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی کی کوشش کا، سدباب کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب آپریشن کر کے PKK/YPG  کے 11 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ "ہم دہشت گردوں کو  چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے"۔



متعللقہ خبریں