صدر ایردوان نے قیادت کا مثالی نمونہ پیش کیا ہے: فخر الدین آلتن

صدر ایردوان نے خاص طور پر افغانستان میں قیام استحکام کی خواہش پر زور دیا اور کہا ہے کہ ترکی افغانستان میں قیام امن کے معاملے میں مدد کے لئے تیار ہے: آلتن

1709582
صدر ایردوان نے قیادت کا مثالی نمونہ پیش کیا ہے: فخر الدین آلتن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، امریکہ  کے شہر نیویارک میں منعقدہ  اقوام متحدہ  جنرل کمیٹی اجلاس سے متعلقہ مصروفیات کو مکمل کر کے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

نیویارک میں صدر ایردوان کی ملاقاتوں اور مذاکرات سے متعلق ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے انگریزی زبان میں جاری کئے گئے بیان میں فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے، افغانستان، شام اور لیبیا سمیت بحرانوں کے شکار متعدد علاقوں کی مدد کے لئے، ٹرکش ہوم میں کثیر تعداد میں دو طرفہ مذاکرات کی میزبانی کی۔

آلتن نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے ہر موقع پر بین الاقوامی تعاون و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور کورونا وائرس وبا، ہجرت اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے گلوبل موضوعات  پر بین الاقوامی برادری  کے لئے قیادت کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں اور مذاکرات میں صدر ایردوان نے خاص طور پر افغانستان میں قیام استحکام کی خواہش پر زور دیا اور کہا ہے کہ ترکی افغانستان میں قیام امن کے معاملے میں مدد کے لئے تیار ہے۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ دورہ نیویارک سے ڈپلومیٹک کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔دنیا کو صدر ایردوان کی "حرکت میں آئیں" سے متعلق اپیل پر کان دھرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں