ہمیں نوجوان نسل کودہشتگرد تنظیموں سے محفوظ رکھنا ہوگا:ایردوان

صدر نے نیو یارک میں ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ہماری نوجوان نسل داعش،پی کےکے اور فیتو  جیسی دہشتگرد تنظیموں  کا حصہ نہیں بن سکتی

1708449
ہمیں نوجوان نسل کودہشتگرد تنظیموں سے محفوظ رکھنا ہوگا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل داعش،پی کےکے اور فیتو  جیسی دہشتگرد تنظیموں  کا حصہ نہیں بن سکتی ۔

 صدر نے یہ بات نیو یارک میں نئے"  ٹرکش ہاوس"  کی عمارت میں قائم ترکین وقف  کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری حکومت نے نوجوان نسل کی بہتر تربیت کے لیے اقدامات کیے ہیں،انہیں وظیفے دیئے گئے اور مختلف اوقاف کے ذریعے ہر ممکنہ تعاون اور مدد فراہم کی ، ترکین وقف بھی یہاں آباد ترک۔امریکن برادری کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

صدر نے کہا کہ داعش،پی کےکے یا فیتو جیسی دہشتگرد تنظیمیں ہماری نوجوان نسل کو بہکا نہیں سکتیں۔

بعد ازاں انہوں نے ترک۔امریکن بزنس کونسل کے نمائندوں  سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ترکی اور امریکہ کے مابین اقتصادی و تجارتی نہیں بلکہ سلامتی و انسداد دہشت گردی سمیت دفاعی شعبوں میں تعاون کی ایک لمبی فہرست ہے،ترکی اور امریکہ ستر سال سے قریبی اتحادی رہےہیں جن کے درمیان  ایک خاص اور مضبوط تعاون کی بنیاد موجود ہے جس نے دنیا کے بیشتر علاقوں میں  امن و استحکام کی بحالی میں کردار ادا کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں