ترک وزیر خارجہ کی نیو یارک میں مصروفیات

ترک وزیرنے شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ  کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولو سے ملاقات کی

1708129
ترک وزیر خارجہ کی نیو یارک میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترک قبرصی عوام کی خودمختاری مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو جلد از جلد رجسٹر کیا جانا چاہیے

چاوش اولو  جو اقوام متحدہ  کے21 ستمبر سے شروع ہونے والے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں  کےسفارتی رابطے جاری ہیں۔

ترک وزیرنے شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ  کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ

"ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے قبل وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولوسے صلاح  مشورہ کیا ہے ۔ قبرصی ترک عوام کی خودمختاری مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت جتنی جلدی ممکن ہو فراہم کی جانی چاہیے۔ ہم اس سلسلے میں شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

چاوش اولو نے اپنے انڈونیشائی  ہم منصب ریٹنو مارسودی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں چاوش اولو نے کہا، "ہم نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ مثبت مذاکرات کیے ہیں۔  ہم تمام شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم ، D-8 اور MIKTA میں انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعاون قائم ہے۔

 



متعللقہ خبریں