ملک میں دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمے تک پماری جدوجہد جاری رہے گی، وزیر دفاع

وزیر ِ دفاع  خلوصی آقار کا ’’غازیوں کے یوم‘‘ کی مناسبت سے   انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

1707538
ملک میں دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمے تک پماری جدوجہد جاری رہے گی، وزیر دفاع

بتایا گیا ہے کہ  انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 24 جولائی 2015 سے ابتک 18 ہزار 502 جبکہ یکم جنوری 2021 سے ابتک  1976 دہشت گردوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

وزیر ِ دفاع  خلوصی آقار نے ’’غازیوں کے یوم‘‘ کی مناسبت سے   انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ملک و وطن کی سلامتی کی خاطر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اندرون ملک و سرحد پار   عزم و مصمم ارادے سے جاری رہے گی۔ اب ہر کس اس سے آگاہ ہے کہ ہم   دہشت گردی کی جڑوں کو کاٹنے کی حکمتِ عملی  پر عمل پیرا ہیں، ان   غداروں کے پاس اپنے چھپنے اور فرار ہونے کی کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔ ہمارے کمانڈو چپے چپے پر ان کا کھوج لگا رہے  ہیں،  اور ہر غار میں داخل ہوتے ہوئے ان کا قلع قمع کر رہے ہیں۔  اس دوران  کئی ایک فوجی جام شہادت نوش کر گئے ہیں اور غازی  ہوئے ہیں۔ لیکن ہم ان کے خون کا بدلہ ضرور لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد  آخری  دہشت گرد کے خاتمے تک  جاری رہے گی ، ترک قوم   دہشت گردی  سے مکمل طور پر نجات پانے پر پُر عزم ہے ، اس پر کسی  کو شک و شبہہ نہیں رکھنا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں