ترکی ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کے اعتبار سے دنیا کے 10 ممالک میں شامل ہے

ترکی   میں اسوقت 735 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کام کر رہے ہیں

1704609
ترکی ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کے اعتبار سے دنیا کے 10 ممالک میں شامل ہے

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی ہائیڈرو الیکڑک استعداد میں دنیا کے پہلے دس ممالک کی صف میں شامل ہے۔

ترک صدر نے سماجی رابطوں کے پیج پر ترکی   کی ہائیڈرو الیکڑک  استعداد  کے حوالے سے ایک پیغام  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ہمارے اقتدار بھر کے دوران  تعمیر کردہ ہائیڈو پاور پلانٹس  کی بدولت    ہم نے ترکی کو اس میدان میں ایک مقام دلایا  ہے، اب کے بعد بھی ہماری سرمایہ کاری  سرعت سے جاری رہے گی اور توانائی کے شعبے  کو مزید ترقی دی جائیگی۔  آپ صرف ہم پر پورا اعتماد  رکھیں۔ ‘‘

جناب ِ صدر نے بتایا ہے کہ ترکی   میں اسوقت 735 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کام کر رہے ہیں جو کہ 32 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں، جو کہ  ملک کی بجلی کی مجموعی پیدا وار  کے 20 فیصد کو تشکیل دیتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں