ترکی نے سات ماہ کے دوران 5.5 بلین ڈالر  مالیت کی گاڑیاں بیرون ملک فروخت  کی ہیں

اولو داع آٹوموٹو انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (OIB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق ، جنوری سے جولائی کے عرصے میں گاڑیاں  100 سے زائد ممالک ، کو فروخت کی گئیں

1698412
ترکی نے سات ماہ کے دوران 5.5 بلین ڈالر  مالیت کی گاڑیاں بیرون ملک فروخت  کی ہیں

ترکی نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں 5.5 بلین ڈالر  مالیت کی گاڑیاں بیرون ملک فروخت  کی ہیں۔

اولو داع آٹوموٹو انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (OIB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق ، جنوری سے جولائی کے عرصے میں گاڑیاں  100 سے زائد ممالک ، کو فروخت کی گئیں۔

گاڑیوں کی  برآمدات سے  اس عرصے میں آٹوموٹو انڈسٹری کی 16 ارب 376 ملین 691 ہزار ڈالر کی آمدنی میں سے  غیر ملکی فروخت سے 33.7 فیصد حصہ حاصل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی فروخت کی مقدار جو کہ گزشتہ سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں 5 ارب 103 ملین 420 ہزار ڈالر تھی ، اس سال کی اسی مدت میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 514 ملین 97 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

آٹوموٹو سیکٹرکی برآمدات  میں  پہلے نمبر پر ترکی سب سے زیادہ گاڑیاں فرانس کو  فروخت کی ہیں ۔

فرانس  کو جنوری سے جولائی کے عرصے کی برآمدات میں پچھلے سال کے 7 ماہ کے مقابلے میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا جو 829 ملین 836 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 983 ملین 608 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

فرانس کے بعد  ترکی نے سب سے زیادہ کاریں اٹلی اور اس کے بعد جرمنی کو فروخت کی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں