قبرصی ترکوں کےپاس اب ضائع کرنےکاوقت نہیں: فواداوکتائَے، اب عملی اقدامات اٹھانےکا وقت ہے:ایرسین سانیر

نائب صدر اوکتائے نے  ان خیا لات کا اظہار استنبول میں دولما باہچے  میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایرسان سانیر کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا

1693134
قبرصی ترکوں کےپاس اب ضائع کرنےکاوقت نہیں: فواداوکتائَے، اب عملی اقدامات اٹھانےکا وقت ہے:ایرسین سانیر

نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا کہ قبرصی ترکوں  کے پاس اب  ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے   کہا ہے کہ آج    جزیرے پر دو مساوی  حقوق کی  حامل عوام  ، دو مساوی ، خودمختار ، آزاد ریاستیں موجود ہیں ۔

نائب صدر اوکتائے نے  ان خیا لات کا اظہار استنبول میں دولما باہچے  میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایرسان سانیر کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں قبرص کا ایک خاص مقام  حاصل ہے  اور یہ ہماری خارجہ پالیسی کا محور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مثبتپیش رفت کو   بدقسمتی سے یونانی قبرصیوں نے کبھی قبول نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبرصی ترکوں کے پاس مزید 50 سال ضائع کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ ہم نے اس کا بار بار اظہار کیا ہے اور آج پھر اس بات کا  اظہار کرتے ہیں آج    جزیرے پر دو مساوی  حقوق کی  حامل عوام  ، دو مساوی ، خودمختار ، آزاد ریاستیں موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہم نے  کئی  باراظہار کیا ہے  اور آج بھی ایک بار پھر اس بات کا اظہار کررہے ہیں ، آج    جزیرے پر دو مساوی  حقوق کی  حامل عوام  ، دو مساوی ، خودمختار ، آزاد ریاستیں موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قبرصی ترک حکومت  نے ماراش  سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے حکومتِ ترکی اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ یہاں پر   بین الاقوامی قانون کے مطابق اقدامات پر اٹھائے گئے ہیں  تاکہ علاقے میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان کو دور کیا جاسکے۔

انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی ہائیڈرو کاربن ریسرچ اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں کو کے بارے میں کہا کہ میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو اشتعال انگیزی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرنے والوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی ان حرکات سے باز آجائیں ۔  ترکی ،  بین الاقوامی طور پر  اپنے جائز  حقوق کے مفادات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم  ایرسین سانیر  نے کہا کہ ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  بحیرہ روم میں "دی بلیو ہوم لینڈ" نامی علاقے میں اپنی قدرتی گیس کی تلاش کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ جب تک ترکی ہمارے ساتھ ہے  مشرقی بحیرہ روم میں کوئی بھی ہمیں قدرتی گیس کی تلاش سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اب قبرصی ترک مزید 50 سال انتظار نہیں کرسکتے۔ اب عملی اقدامات اٹھانے کا وقت  ہے۔  

 

 



متعللقہ خبریں