فرانس: ویکسین سرٹیفیکیٹ کے خلاف مظاہرے،ترک اخباری نمائندہ گرفتار

فرانس میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن کے دوران اناطولیہ ایجنسی کے نمائندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

1687409
فرانس: ویکسین سرٹیفیکیٹ کے خلاف مظاہرے،ترک اخباری نمائندہ گرفتار

 فرانس میں   ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

اس حوالے سے سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت پیرس میں ہوا لیکن کئی دوسرے بڑے شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

نیس شہر میں کم از کم دس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ان مظاہروں کی کوریج میں مصروف ترک اناطولیہ ایجنسی کے ایک نمائندے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہےکہ علاوالدین دوعرو نامی اخباری نمائندے کو پولیس نےان کے کیمرے سمیت گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ جمعرات کو فرانسیسی آئینی کونسل نے شعبہ صحت کے اہلکاروں کے لیے لازمی ویکسینیشن اور طبی اجازت نامے کی منظوری دی تھی جس پر منفی کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کی معلومات درج کرنا لازمی ہیں۔

فرانس کی طرح کئی دیگر یورپی ممالک بھی تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینا چاہتے ہیں جب کہ ناقدین اس کے خلاف ہیں۔



متعللقہ خبریں