یونانی فوج کی فائرنگ سےترک شہری ہلاک،ترکی کا احتجاج

گزشتہ روز ایدیرنے میں یونانی فوج کی جانب سے  ترک شہری یا شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ترک شہری ہلاک ہو گیا

1683605
یونانی فوج کی فائرنگ سےترک شہری ہلاک،ترکی کا احتجاج

ترکی نے سرحدی شہر ایدینرے میں ایک ترک شہری پر یونانی فوج کی فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

گزشتہ روز ایدیرنے میں یونانی فوج کی جانب سے  ترک شہری یا شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ترک شہری ہلاک ہو گیا۔

ترک دفتر خارجہ نے  اس واقعے پر یونانی ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

دفتر خرجہ نے کہا ہے کہ یونان اس واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے حکومت ترکی کو مطلع کرے اور ذمے داروں کو سزا دے۔

مزید کہا گیا ہے کہ  یونان ہلاک شدہ شخص کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں