ملائشیا، آذربائیجان، اردن اور بوسنیا کی جانب سے جنگلات کی آگ کے بارے میں امدادی اعلانات

آذربائیجانی  وزارت برائے ہنگامی حالات  سے منسلک ایک ٹیم   جنگلات کی آگ  پر قابو پانے کے لیے ترک شہر معلاآئی ہے

1683165
ملائشیا، آذربائیجان، اردن اور بوسنیا  کی جانب سے جنگلات کی آگ کے بارے میں امدادی اعلانات

ملائیشیا نے  ترکی کے مختلف علاقوں  میں لگنے والے جنگلات کی آگ  کے دوران   اللہ کو پیارے ہونے والوں  کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پیج کے ذریعے اپنے پیغام میں ملائشیائی وزیر خارجہ حشام الدین حسین  نے  لکھا ہے کہ ملائیشیا  ترکی اور معزز  بھائی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کے آبائی شہر انطالیہ میں  جنگلات کی آگ سے ہونے والے جانی نقصان   پر دلی تعزیت کرتا ہے۔

حشام الدین حسین کا کہنا ہے کہ ان کھٹن ایام میں  ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں حکومت ترکی اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

ملائیشیائی شہری تنظیم  اسلامی   تشکیل  مشاورتی کمیٹی   نے بھی آتشزدگی کے واقع پر ترکی سے اظہار ِ یکجہتی کیا ہے۔

تنظیم کے سربراہ محمد اعظمی عبدل حمید  کا کہنا ہے کہ ملائشیائی عوام  ترک عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اردن  نے بھی  جنگلات کی آگ کے خلاف  نبرد آزما ترکی کے  شانہ بشانہ ہونے  کا اظہار کرنے والا ایک بیان جاری کیا ہے۔

اردنی وزیر خارجہ  کے ترجمان دائفااللہ الا فائز نےآتشزدگی کے دوران  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

دوسری جانب  آذربائیجانی  وزارت برائے ہنگامی حالات  سے منسلک ایک ٹیم   جنگلات کی آگ  پر قابو پانے کے لیے ترک شہر معلاآئی ہے۔

ایک سو عملے پر مشتمل یہ ٹیم  آگ بجھانے کی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائے گی۔

بوسنیا  ہرزیگوینا فیڈریشن نے بھی  ترکی کے مختلف علاقوں میں  لگنے والی آگ پر قابو پانے میں معاونت فراہم کرنے  کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں